’مانیہ‘ یا’شری ‘پی ایم کے نام کے ساتھ نہ لگاناجوان کوپڑامہنگا

Share Article
bsf-modi
بارڈرسیکوریٹی فورس(بی ایس ایف ایک بارپھرسرخیوں میں ہیں۔اس کے ایک جوان کوعجیب سی سزادی گئی ہے۔ایک جوان سنجیوکمارکے ذریعہ وزیراعظم نریندرمودی کے نام کے آگے ’مانیہ‘ یا’ شری‘ نہ لگانے پربی ایس ایف نے ان کا سات دن کی تنخواہ کٹوتی کی ہے۔ بی ایس ایف نے اسے پی ایم کی توہین مانتے ہوئے جوان کواس کی سزادی ہے۔
ٹائمس آف انڈیا کے مطابق، یہ واقعہ 21فروری کوبی ایس ایف کے 15ویں بٹالین کے ہیڈکوارٹر مہت پور ،ناڈیا(مغربی بنگال میں پیش آیاہے۔جوان اپنے روزامہ معمول کے تحت روٹین ایکسرسائززیروپریڈ کررہے تھے۔اسی دوران جوان سنجیوکمار نے ایک رپورٹ دیتے ہوئے ’مودی تقریب‘ الفاظ کااستعمال کیا۔بتایاجارہاہے کہ بٹالین کے کمانڈنگ آفیسرکمانڈنٹ انوپ لال بھگت اس سے کافی ناراض ہوئے اورانہو ں نے سنجیوکمارکے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا فیصلہ لیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *