شمالی 24 پرگنہ میں بی جے پی کے ایک کارکن کا پیٹ پیٹ کر قتل

Share Article

 

کولکاتہ، کولکاتہ سے ملحق شمالی 24 پرگنہ ضلع میں ایک اور بی جے پی کارکن کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا ۔ واقعہ ضلع کے امڈاگا تھانہ علاقے کاہے۔متوفی کی شناخت نجم الکریم کے طور پر ہوئی۔ وہ علاقے کے بہچ گاچھی کا رہنے والا تھا۔ جمعہ دیر رات اس کا قتل کیا گیا ۔

Image result for BJP abdomen of a worker killed kolkata

ہفتے کی صبح بیرپور سے بی جے پی کے نو منتخب ایم پی ارجن سنگھ نے دعوی کیا کہ نجمل کو بی جے پی کارکن ہونے کی وجہ سے ترنمول کے لوگوں نے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ صبح کے وقت جب پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی تو لوگوں نے احتجاج کیا۔ یہاں تک کہ پولیس کی گاڑی میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔

Image result for BJP abdomen of a worker killed kolkata

ارجن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ شام ساڑھے تین بجے کے قریب متوفی نجمل کے گھر جائیں گے۔ ان کے اہل خانہ سے مل کر حالات کو سمجھیں گے۔ اس کی بھی رپورٹ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو بھیجی جائے گی۔ حکمران ترنمول کی جانب سے اس بارے میں کوئی سرکاری ردعمل نہیں ملا ہے۔

Image result for BJP abdomen of a worker killed kolkata

پولیس نے بتایا ہے کہ نجمل کے جسم پر چوٹ کے بہت نشان ملے ہیں، جس کی وجہ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اس کا قتل پیٹ پیٹ کر کیا گیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *