نوئیڈا ٹریفک پولیس نے گرین کوریڈور بناکر دہلی پہنچایا دل

Share Article

 

نوئیڈا کی جن سڑکوں پر ہروقت ٹریفک دکھائی دیتی ہے اور گاڑیوں کی رفتار ہمیشہ سست رہتی ہے۔ وہاں ٹریفک پولیس نے 13 کلو میٹر لمبی گرین کوریڈور بنا کر ایک دل کو نوئیڈا سے دہلی تک پہنچا کر ایک مثال قائم کیا۔دراصل اتوار کو نوئیڈا سیکٹر -62 واقع فورٹس اسپتال سے دہلی کے ساکیت واقع میکس اسپتال میں ایک دل کو لے جانا تھا تاکہ وہاں کسی دوسرے مریض کو آپریشن کر کے وہ دل لگایا جا سکے۔

 

ایس پی ٹریفک انل کمار جھا نے بتایا کہ فورٹس اسپتال سے اتوار کی شام تقریباً چھ بجے فون آیا کہ ایک دل ٹرانسپلانٹ کے لئے دہلی میں واقع میکس اسپتال لے کر جانا ہے۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ دل ڈونیٹ ہونے کے بعدجلد سے جلد دوسرے جسم میں ٹرانسپلانٹ کر دینا ٹھیک ہوتا ہے۔

 

انل کمار جھا نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ہم اپنی تیاری میں لگ گئے تھے۔ہمارے لئے سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کو کنٹرول کرنا تھااس لئے فورٹس اسپتال سے لے کر ڈائریکٹ ٹو نوئیڈا (ڈی این ڈی) تک ٹریفک پولیس اہلکاروں کو لگایا گیا اور رات کے تقریباً 9 بج کر 38 منٹ پر فورٹس اسپتال سے دہلی میں واقع میکس اسپتال کے لئے دل ایمبولینس میں روانہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 13 کلومیٹر کے اس طویل گرین کوریڈور کے سفر کو 8 منٹ 30 سیکنڈ میں مکمل کیا اور دہلی میں داخل ہوتے ہی پھر دہلی پولیس نے اس کی ذمہ داری سنبھالی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *