بھوجپوری سنسنی گرل اکشرا سنگھ کے شو کو نہیں مل رہی ہے اجازت، پہلے جم کر چلی تھیں لاٹھیاں

Share Article

bhojpuri-actress

پٹنہ:بھوجپوری سپراسٹار اکشرا سنگھ کو بہار میں کہیں بھی پرفارم کرنے کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔ وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ، ان کے شو میں بھیڑ بے قابو ہو جاتی ہے اور انہیں سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے، اسی وجہ سے اورنگ آباد کے نوی نگر میں آج ہونے والی اکشرا سنگھ کا اسٹیج شو منسوخ ہو گیا ۔ اورنگ آباد ڈی ایم نے اس شو کی پرمشن کینسل کر دی ہے اور کہا ہے کہ اکشرا سنگھ کے شو میں بھیڑ بے قابو ہو جاتی ہے اور اب لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

💚 #shoot #workmode #thankful #positivevibes #loveyouall #lovemyself #spreadthelove💞💫💞

A post shared by Akshara Singh (@singhakshara) on

ضلع کے ڈی ایم کے مطابق، ایسے میں ایک جگہ پر بڑی بھیڑ کو مینج کرنا آسان نہیں ہے۔ ہم کوئی رسک نہیں لے سکتے ہیں، لہٰذا 23 مئی تک شو کرنے کی پرمشن نہیں ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس شو کی تیاری کافی پہلے سے کی جا رہی تھی، لیکن اب یہ فی الحال روک دی گئی ہے۔ حالانکہ، اکشرا گیا میں شو کرنے والی ہیں، جو ان دنوں لکھنؤ میں فلم لیلیٰ مجنو کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔

اکشرا سنگھ ان دنوں ڈیماڈنگ اداکارائیں ہیں۔ سنیما اسکرین ہو، ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہو یا اسٹیج شوز۔ اکشرا ہر جگہ سپر ہٹ ہیں، وہ بھوجپوری فلم انڈسٹری کی پہلی ایسی اداکارہ بن گئی ہیں، جو اپنے کے کام کو لے کر کافی بزی ہیں، جس طرح سے لوگوں کے درمیان اکشرا سنگھ کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے، اتنا شاید ہی آج کسی میل سپرا سٹار کی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *