بہار سے باہر بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کرنے کے نتیش کے فیصلے کو ممتا نے سراہا

Share Article

 

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بہار کے باہر جے ڈی یو کے بی جے پی سے اتحاد نہیں کرنے کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔ ممتا نے پیر کو سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جے ڈی یو صدر نتیش کمار نے بہار کے باہر بی جے پی قیادت این ڈی اے کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی اتحاد نہیں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بہار سے باہر این ڈی اے سے دوری بنا کر رکھنے کے لئے میں نتیش جی کو مبارک باد دینا چاہتی ہوں۔

 

 

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت میں نتیش کمار کی پارٹی سے کسی کے وزیر نہیں بننے کے بعد سے مسلسل یہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ نتیش کمار این ڈی اے سے ناراض چل رہے ہیں۔ اس درمیان اتوار کو ان کی پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں نتیش نے صاف کیا تھا کہ ان کی پارٹی 2020 میں ہونے والا اسمبلی الیکشن بہار میں بی جے پی کے ساتھ مل کر لڑے گی۔ جے ڈی یو کے قومی ترجمان سی تیاگی نے واضح کیا تھا کہ بہار میں اسمبلی انتخابات نتیش کمار کی قیادت میں لڑا جائے گا، اگرچہ انہوں نے کہا تھا کہ جے ڈی یو کوٹے سے کوئی بھی ایم پی مرکز میں وزیر نہیں بنے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *