ای وی ایم کوملانتیش کمارکاساتھ،کہا!درست ہے ووٹنگ مشین

Share Article
nitish-kumar
ملک بھرمیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) پرچل رہی گرما گرم بحث کے بیچ بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے زوردارطریقے سے اس کی حمایت کی ہے۔ای وی ایم ہیکنگ کے دعوؤں اورالزامات کوخارج کرتے ہوئے نتیش کمارنے ووٹنگ مشین سے ووٹنگ کومنصفانہ اوربہترکہاہے۔نیتش نے کہاکہ میں اس کے بارے میں آرہی باتوں سے متفق نہیں ہوں ۔ای وی ایم بالکل ٹھیک ہے۔ای وی ایم نے ووٹ کے حق کومضبوطی دی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ای وی ایم کولیکرجوباتیں کہی جارہی ہیں میں اس سے اتفاق نہیں رکھتاہوں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ میرے حساب سے ای وی ایم نے لوگوں کے ووٹ دینے کے حقوق اورمضبوط کیاہے۔پہلے بیلٹ پیپر سے بوکس ووٹ کی شکایتیں زیادہ ہوتی تھی۔بوتھ قبضہ بھی ہوتا تھا، اگرای وی ایم کی بندوبست ہونے اوروی وی پیٹ سسٹم سے ان سب چیزوں میں سدھارہوا ہے۔جب سبھی بوتھوں پروی وی پیٹ کی بندوبست رہے گی توکوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ کانگریس کے ذریعے ای وی ایم کی جانچ کی مانگ پروزیراعلیٰ نے کہاکہ کس کی سرکارمیں ای وی ایم کوملک میں لایاگیاتھا؟ سی ایم نے کہاکہ جس نے پہلے انتظام کیااب وہی اس پرسوال اٹھارہے ہیں۔آرجے ڈی میں سیٹوں کی تقسیم کے سوال پروزیراعلیٰ نے کہاکہ فروری کے آخرتک سب کچھ صاف ہوجائے گا۔بی جے پی اورایل جے پی کے ساتھ ہم اچھی طرح سے سرکارچلارہے ہیں۔الیکشن بھی مل کرلڑیں گے اورریزلٹ بھی بہترآئے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *