نتن گڈکری کے بیان پر سیاسی ابال، اویسی بولے- دکھا رہے ہیں مودی کو آئینہ

Share Article
Nitin Gadkari

مہاراشٹر میں ایک پروگرام کے دوران مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ خواب دکھانے والے لیڈر لوگوں کو اچھے لگتے ہیں، پر دکھائے ہوئے خواب اگر پورے نہیں کئے تو عوام ان کی پٹائی بھی کرتا ہے۔

 

اپنے بیانات کی وجہ سے ان دنوں سرخیوں میں رہ رہے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اتوار کو مہاراشٹر میں ایک اور بڑا بیان دیا۔ ایک پروگرام کے دوران نتن گڈکری نے انتخابات میں کئے گئے وعدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘خواب دکھانے والے لیڈر لوگوں کو اچھے لگتے ہیں، پر دکھائے ہوئے خواب اگر پورے نہیں کئے تو عوام ان کی پٹائی بھی کرتا ہے،لہٰذا خواب وہی دکھائیں جو پورے ہو سکتے ہیں، میں نے خواب دکھانے والوں میں سے نہیں ہوں، جو بھی بولتا ہوں وہ ڈنکے کی چوٹ پر بولتا ہوں۔ ‘ اس پروگرام کے دوران ہی نتن گڈکری نے فلم اداکارہ ایشا كوپیكر کو بی جے پی میں شامل کرایا ہے۔

نتن گڈکری نے کہا کہ گوا میں مانڈوي ندی پر 850 کروڑ کی لاگت سے 5.1 کلومیٹر طویل نو تعمیر شدہ چار لین، کیبل اسٹے پل تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ نارتھ اور ساؤتھ گوا سے آنے جانے والے ٹریفک کو بہتر ی پیدا کرے گا۔ پنجی کو بنگلور سے پوڈا راستے اور پرانے گوا، ممبئی سے آنے والے ٹریفک کو سہولت فراہم کرے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ اس کی تعمیر 27 جولائی 2014 کو شروع ہوا اور دسمبر 2018 میں مکمل کیا گیا۔

 

 

 

مودی کابینہ کے وزیر نتن گڈکری کے اس بیان کے بعد AIMIM رہنما اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کرکے لکھا، ‘PMOIndia سرnitin_gadkari آپ آئینہ دکھا رہے ہیں اور وہ بھی بڑی چالاکی سےاس سے پہلے نتن گڈکری نے بی جے پی کے اچھے دن کے نعرہ پر بھی سوال اٹھایا تھا۔ آج تک کے ایک پروگرام میں گڈکری نے کہا تھا کہ اچھے دن ہوتے ہی نہیں ہیں، یہ تو ماننے والے پر منحصر ہے۔ وہیں، ہفتہ کو نئی دہلی میں ایک پروگرام میں نتن گڈکری نے کہا تھاکہ 10 لاکھ کروڑ سے زیادہ کام میں نے کیا، لیکن کوئی ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں اعلان ہوا میں نہیں کرتا، جو بولتا ہوں ڈنکے کی چوٹ پر کر کے دکھاتا ہوں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *