ٹورنٹوشہرکے ایک ریستورنٹ میں فائرنگ

Share Article
firing
کناڈا کے ٹورنٹو شہرمیں ایک ایستورینٹ میں بندوق دھاری نے ایک درجن سے زائد لوگوں پرفائرکردی۔ گولی باری میں ایک شخص کی موت اور9لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ پولس نے بتایا کہ ان میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔وہیں پولس نے بتایاکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، گریک ٹاؤن میں فائرنگ وہاں کے مقامی وقت مطابق، رات دس بجے شروع ہوئی۔ پولس کے ترجمان نے بتایاکہ ابھی اسے دہشت گردانہ حملہ کہنا جلد بازی ہوگی۔ایک نیوزویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں چشم دیدوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ انہو ں نے 25بار فائرنگ کی آوازسنی۔ بتا یا جارہا ہے کہ حملہ آور نے خود کوگولی سے اڑانے سے پہلے پولس سے کھلی فائرنگ کی تھی۔
بہرکیف ٹورنٹو پولس کی جانب سے کئے گئے ایک ٹویٹ کے مطابق، 9لوگوں کو گولی ماری گئی ہے۔ متاثرہ لوگوں کی حالت کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں ہے۔زخمیوں میں ایک لڑکی شامل ہے۔ ان لوگوں میں حملہ آورشامل نہیں ہے جس کی موت ہوچکی ہے۔زخمیوں کواسپتال داخل کروایاگیاہے۔موقع پرپولس پہنچ گئی ہے اورمعاملے کی جانچ کررہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *