امریکہ : ایک اسپتال کے لیبر وارڈ کی 9نرسیں بیک وقت حاملہ ہوگئیں

Share Article

nurses-pregnant

امریکہ کے ایک اسپتال ایک دلچسپ اور حیرت انگیز خبر سے سامنے آئی ہے ۔ دراصل،امریکہ میں ایک اسپتال کے لیبر وارڈ کی 9نرسیں بیک وقت حاملہ ہوگئی ہیں۔امریکی شہر پورٹ لینڈ کے میئن میڈیکل سینٹر میں ایسا انوکھا واقعہ ہوا ہے ۔ بتایاجارہاہے کہ جہاں یہ انوکھا واقعہ ہوا ہے وہاں اسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ یا لیبروارڈ میں جہاں حاملہ خواتین کا آنا جانا لگا رہتا ہے، جن کی دیکھ بھال کے لئے وہاں نرسیں بھی موجود ہوتی ہیں۔مگر کبھی ایسا دیکھنے میں نہیں آیا کہ لیبر وارڈ کی تمام نرسیں بیک وقت حاملہ ہوجائیں اور ان کے بچوں کی پیدائش بھی لگ بھگ ایک ساتھ ہو۔مگر امریکی شہر پورٹ لینڈ کے میئن میڈیکل سینٹر میں ایسا انوکھا واقعہ ہوا ہے جہاں کی 9 نرسیں آگے پیچھے حاملہ ہوئیں اور بچوں کی پیدائش اپریل سے جولائی کے درمیان متوقع ہے۔

ڈاؤن نیوزکی رپورٹ کے مطابق،سی سی این سے بات کرتے ہوئے ایک نرس ایرن گرینیر نے کہا ’’جب ہم سب نے ایک دوسرے کو کہا کہ ہم حاملہ ہیں تو میرے خیال میں ہر بار اس اعلان پر ہمیں خوشی ہوئی اور ہم ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے لیے تیار ہیں‘‘۔اس اسپتال نے اس انوکھے واقعہ کا اعلان کیا اور نرسوں کو مبارکباد بھی دی۔اسپتال نے لوگوں کے ان خدشات کا بھی جواب دیا جو یہ سوچ کر پریشان تھے کہ گرمیوں میں وہاں عملہ کی کمی کا سامنا ہوگا۔اس پر اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فکر مت کریں ہم نے منصوبہ تیار کررکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تمام نرسیں اس حوالہ سے ایک دوسرے کی مدد کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آکر کام کرنا اچھا لگتا ہے جہاں دیگر خواتین بچوں کو جنم دیتی ہیں اور اس تجربے کے بارے میں بتاتی ہیں، جس سے ہم سب اکھٹے گزرنے والے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *