فحش پرفارمنس کی ملکہ نکی مناج جدہ میں پرفارم کریں گی

Share Article
Nicki Minaj To Perform At Saudia Arabia’s Jeddah World Festival 2019

 

سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے کافی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں اور وہاں گزشتہ برس سینماو¿ں پر عائد پابندی کو ہٹاتے ہوئے فلموں کی نمائش کی اجازت دی گئی تھی۔اب ایک اور نئی روایت قائم کرتے ہوئے جدہ میں ایک کنسرٹ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں اپنی اداکاری کا جوہر ایک ایسی اداکارہ اور ڈانسر پیش کرنے جا رہی ہے جو یوروپین ممالک ،امریکہ اور برطانیہ میں فحش پرفارمنس کی ملکہ کے نام سے معروف ہیں۔یہ پروگرام جدہ میں 18جولائی کو پیش کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ برس ہی قدیم روایت کو توڑتے ہوئے خواتین کو متعدد نئی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ خواتین نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور پہلی بار وہاں خواتین کے فیشن ویک کا بھی اہتمام ہوا۔یہی نہیں بلکہ شہزادہ محمد بن سلمان کے وڑن 2030 کے تحت اب سعودی عرب میں خواتین بھی عام جگہوں پر کام کرتی دکھائی دیتی ہیں۔یوں جہاں خواتین کو سعودی عرب میں مرد حضرات کے ساتھ خبریں پڑھنے کی اجازت دی گئی تھی، وہیں سعودی عرب کی پہلی تھیٹر اداکارہ بھی سامنے آئی تھی۔

Image result for Nicki Minaj, the Queen of Porn Performances, will perform in Jeddah

رواں برس ہی سعودی عرب میں 5 ہزار سال تاریخی مقام پر میوزیکل فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ ماہ ہی سعودی عرب کے شہر جدہ میں نائٹ کلب کھولے جانے کی باتیں سامنے آئی تھیں۔

Image result for Nicki Minaj, the Queen of Porn Performances, will perform in Jeddah

اور اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ فحش پرفارمنس کی ملکہ کہلائی جانے والی امریکی گلوکارہ، ریپر و موسیقار نکی مناج رواں ماہ جدہ میں پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سعودی حکام نے نکی مناج کی جدہ میں پرفارمنس کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی گلوکارہ رواں ماہ 18 جولائی کو شروع ہونے والے جدہ فیسٹیول میں پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

Image result for Nicki Minaj, the Queen of Porn Performances, will perform in Jeddah

خبر رساں ادارے کے مطابق نکی مناج فحش پرفارمنس، جنسیت کی جانب راغب کرنے والی شاعری، بھڑکیلے اور انتہائی نامناسب لباس پہن کر پرفارمنس کرنے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق نکی مناج کو 2012 میں معروف گریمی ایوارڈ کی تقریب میں نامناسب لباس پہن کر مسیحی پادریوں کی ڈریس پہننے والے مرد رضاکاروں کے ساتھ پرفارمنس پر مسیحی برادری نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔یہی نہیں بلکہ نکی مناج کو یورپ و امریکا میں بھی انتہائی نامناسب لباس پہن کر براہ راست پرفارمنس کے دوران عریانیت پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Image result for Nicki Minaj, the Queen of Porn Performances, will perform in Jeddah

میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں میوزیکل فیسٹیول منعقد کرنے والے عہدیداروں کی جانب سے نکی مناج کی پرفارمنس کا اعلان کرنے کے بعد مقامی شہریوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔بتایا جار ہا ہے کہنکی مناج کی پرفارمنس کا سن کر جہاں سعودی عرب کی نوجوان نسل اور خصوصی طور پر مرد حضرات نے خوشی کا اظہار کیا تو وہیں خواتین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فیسٹیول منعقد کرنے والے عہدیداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Image result for Nicki Minaj, the Queen of Porn Performances, will perform in Jeddah

اطلاع کے مطابق سعودی عرب کی ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ فیسٹیول انتظامیہ کی جانب سے خواتین کو نکی مناج کی پرفارمنس کے دوران عبایہ کرنے سمیت سخت پردے کے ساتھ فیسٹیول میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ جس فیسٹیول میں ایک خاتون گلوکارہ عریانیت پھیلائے اور وہ فحش پرفارمنس کرے اس فیسٹیول میں شرکت کرنے والی خواتین کو پردہ کرنے کی ہدایت سے سعودی عرب کی حکومت کا دوہرا معیار عیاں ہوتا ہے۔

Image result for Nicki Minaj, the Queen of Porn Performances, will perform in Jeddah

واضح رہے کہ اس فیسٹیول میں نکی مناج کے علاوہ امریکی ڈی جے اسٹیو اوکے، برطانوی گلوکار لیام پائن اور دیگر موسیقار اور گلوکار بھی پرفارمنس کریں گے اور اس فیسٹیول کو معروف امریکی ٹی وی چینل ایم ٹی وی سمیت برطانوی ٹی وی چینلز پر دکھایا جائے گا۔فیسٹیول میں 16 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد و خواتین کو آنے کی اجازت ہوگی اور فیسٹیول میں شراب سمیت ہر قسم کا نشہ لانے پر پابندی ہوگی۔ساتھ ہی فیسٹیول میں شرکت کرنے والی خواتین کو سعودی عرب کی روایات کے مطابق پردہ کرنا ہوگا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فیسٹیول میں خواتین کے لیے الگ جگہ مختص کی جائے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *