نائیجیریا :کسانوں اور چرواہوں کے بیچ جھڑپ ، 86 افرادہلاک

Share Article
nigeria-violence-file-pic
نائجیریا میں کسانوں اور مویشی پالنے والوں میں خوں ریز جھڑپ کے نتیجے میں 86 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔نائیجریاکے صدرمحمدبوہاری نے یہ جانکاری دی ہے۔ نائیجریاکے مقامی ریاستی پولس کمشنرانڈی ایڈی نے بتایاکہ ہفتہ کودوگروپ کے بیچ ہوئی جھڑپ کے بعداب تک 86لوگ مارے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہنگامہ کے دوران 50گھر، 15موٹر سائیکلیں اور 2 گاڑیاں بھی نذر آتش کر دی گئیں، خوں ریز تصادم کے بعد پلیٹیو ریاست کے مختلف علاقوں میں کرفیونافذکر دیاگیا۔ برلن لادی علاقے میں اس تشددکی شروعات گذشتہ جمعرات کوہی ہوگئی تھی جب کسانوں نے چرواہوں پرحملہ کردیاتھا۔دوسری جانب صدر محمد بوہاری نے متحارب قبائل سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جھگڑا جمعرات کوشروع ہوا تھا جب نسلی نیروم کسانوں نے نسلی فیلومی مویشی پالنے والوں(چرواہوں) پر حملہ کرکے ان کے 5 افرادکو ہلاک کردیا جبکہ جوابی حملوں میں مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
بتادیں کہ نائیجریامیں زمین کولیکرلڑائی کالمبااتہاس رہاہے۔ذاتی، مذہبی اورسیاسی وجوہات سے ہوئی جھڑپوں میں دہائیوں سے ہزاروں افرادمارے گئے ہیں۔ بہر کیف یہ علاقہ زمینوں پر دہائیوں پرانے قبائلی تصادم کی تاریخ رکھتاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *