نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹر نے کی آسٹریلیائی گرل فرینڈ سے شادی

Share Article

hayley-jensen-nicola-hancoc

نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹر ہیلی جینسن نے آسٹریلیاکی خاتون کرکٹر نکولا ہینکاک سے شادی کر لی ہے۔اس کپل کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔میلبورن اسٹارس نے اپنے آفشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اس نئے شادی شدہ جوڑے کو شادی کی مبارک باد دی۔ دونوں پہلی بار ملبورن اسٹارس ٹیم کی جانب سے کھیلتی نظر آئی تھیں۔ہیلے جینسن دو سال ملبورن ٹیم کی جانب سے کھیلی جس کے بعد ملبورن رینیگیڈس کی جانب سے کھیلیں۔ وہیں نکولا ہینکاک اب بھی اسی ٹیم میں کھیل رہی ہیں۔
بگ بیش لیگ(بی بی ایل) میلبرن اسٹارس نے اپنے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر اس شادی کی جانکاری دی اور ساتھ ہی اس نے ان دونوں کھلاڑیوں کو کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے نیک خواہشات بھی دیں۔ بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارس کے لئے شروعاتی دو سیزن میں کھیلنے والی آل راؤنڈرجینسن تیسرے سیزن میں میلبورن رینیگیڈس کے لئے کھیلی۔دوسری طرف، ہینکاک اب بھی ٹیم گرین نام سے مشہور اس ٹیم کے لئے بی بی ایل میں کھیل رہی ہیں۔

بتادیں کہ ہیلی جینسن نیوزی لینڈ کی تیز گیند باز ہیں۔ وہ انٹرنیشنل ٹیم کیلئے 7 ون ڈے اور 20 ٹی 20 میچ کھیل چکی ہیں۔دوسری طرف، ان کی پارٹنر یعنی نکولا ہین کاک آسٹریلیا کی ہیں اور گھریلوکرکٹ میں کھیلتی ہیں۔وہ خاتون بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارس ٹیم کا حصہ ہیں۔ بتا دیں کہ نیوزی لینڈ میں 2015 سے ہم جنس پرستوں کی شادی جائز ہے۔

قابل ذکرہے کہ یہ پہلی خواتین کرکٹروں کی جوڑی نہیں ہے، جس نے شادی کی ہے۔اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں جنوبی افریقہ کی خاتون کرکٹر ڈین وین نکیرک نے اپنی ٹیم کی ہی’ میریجانے کیپ‘ نام کی کھلاڑی سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔میریجانے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر کھیلتی ہیں، وہیں 25 سال کی وین نکیرک ا سپن بولنگ آل راؤنڈر ہیں۔بہرکیف اب نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹر ہیلی اور آسٹریلیا ئح خاتون کرکٹر نکولا نے شادی کر لی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *