ایل جے پی لیڈر ہلاس پانڈے کے گھر پر این آئی اے کا چھاپہ 

Share Article
NIA Raid on LJP Leader House

بکسر:

ایل جے پی لیڈر اور سابق ایم ایل سی ہلاس پانڈے کے بکسر واقع رہائش گاہ پر انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم نے چھاپے ماری کی ہے ۔ وہیں آرہ میں ان کے قریبی لوگوں کے گھر پر بھی چھاپے ماری ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ سابق ممبر اسمبلی سنیل پانڈے کے بھائی کے پٹنہ واقع رہائش گاہ پر این آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے ۔ ذراءع کے مطابق اس معاملے میں فرضی لین دین کے ساتھ اسلحہ اسملنگ کا بھی معاملہ سامنے آیا ہے ۔ سنیل پانڈے کے دونوں بھائیوں کے گھر پر چھاپے ماری کی جا رہی ہے ۔ پٹنہ سمیت بکسر میں دونوں بھائیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی جا رہی ہے ۔
Image result for NIA
پٹنہ میں سنیل پانڈے کے بھائی سنتوش پانڈے کے گھر پر بھی کارروائی ہوئی ہے لیکن چھاپے کی کارروائی کرنے پہنچی ٹیم نے کچھ بھی بتانے سے انکار کر دی اہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ این آئی اے کی ٹیم شامل ہے اور ان کے ساتھ سی آر پی ایف کے جوان بھی موجود ہیں ۔ ذراءع کے مطابق چھاپے ماری کے دوران سنیل پانڈے بھی پہنچے لیکن اہلکاروں نے انہیں گھر میں داخل ہونے سے منع کر دیا ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *