دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈنے ہندوستان کو40رنوں سے ہرادیا

Share Article
munro
نیوزی لینڈ نے 4نومبرکوسوراشٹرکرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کالن منروکی شاندارسنچری کی مددسے ہندوستان کو40رن سے ہراکرپہلی ہارکابدلہ لیا۔پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیم نے 196رن بنائے۔اس نے ہندوستان کے سامنے جیت کیلئے 197رنوں کا ٹارگیٹ رکھا۔اس کے جواب میں ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔دوسرے اوورمیں ہی اس کے دونوں سلامی بلے بازروہت شرمااورشیکھردھون آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے شاندارگیندبازی کرتے ہوئے ٹرینٹ بولٹ نے چاروکٹ لئے۔
اس سے پہلے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ ٹیم کے سلامی بلے بازکالن منرونے 58گیندوں میں 7چوکے اور7چھکوں کی مددسے ناباد109رنوں کی پاری کھیلی۔منروکا یہ کرےئرکادوسری ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔مارٹن گنٹل نے 41گیندوں میں 45رنوں کی پاری کھیلی۔نیوز ی لینڈ مقررہ 20اووروں میں دووکٹ کے نقصان پر196رن بنانے میں کامیاب رہی۔ہندوستان کی جانب سے یجوندرچہل اوراپناپہلابین الاقوامی میچ کھیل رہے محمدسراج نے ایک ایک وکٹ لیا۔
ہندوستان کی جانب سے شیکھردھون (1)،روہت شرما5رن ،شریس ایرنے چارچوکوں کی مددسے 23رن بنائے ۔ہاردک پانڈیاایک بارپھرناکام رہے،ایک رن بناکربولڈہوگئے۔اس کے بعدامیدیں وراٹ کوہلی پرٹک گئی تھی،لیکن 42گیندوں میں 8چوکوں اورایک چھکے کی مددسے 65رن بناکرمچیل سینٹنرکے شکاربنے۔اکشرپٹیل پانچ رن بناکرپویلین لوٹے۔مہندرسنگھ دھونی 37گیندوں پر2چوکوں اور3چھکوں کی مددسے49رن بناکربولٹ کے شکاربنے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *