ویڈیودیکھیں:النور مسجد میں گولی چلانے والا ایک حملہ پکڑا گیا، 4۔5 کی تعداد میں تھے حملہ آور

Share Article

zealand-police-say-multiple

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ جنوبی جزیرے میں واقع ایک مسجد میں 50 راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ اس حملے میں 6 افراد کے مارے جانے کی خبر ہے، وہیں بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی بات بھی کہی جا رہی ہے،جس وقت یہ حملہ ہوا تھا اس وقت بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑی بھی اسی مسجد میں موجود تھے۔مسجد پر حملے کو لے کر پولیس نے ایک بیان میں کہا، ’حملہ آور اب بھی وہاں پر سرگرم ہیں، کرائسٹ چرچ کے لوگوں کو گھر میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ پولیس اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ جواب دے رہی ہے، لیکن خطرے بہت زیادہ ہے۔‘

؂پولیس کمشنر مائیک بش کے مطابق شہر کے تمام اسکولوں کو بند کروا دیا گیا ہے۔ پولیس نے کرائسٹ چرچ علاقے میں سب کو بھیڑ بھاڑ والے علاقے سے بچنے کا مشورہ دیا ہے، ساتھ ساتھ کسی بھی طرح کی مشتبہ سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر مطلع کرنے کو کہا ہے۔ واقعہ کے ایک چشم دید نے ریڈیو نیوزی لینڈ کو بتایا کہ،’انہوں نے گولیوں کی آواز سنی اور چار لوگوں کو زمین پر پڑے دیکھا،چاروں طرف خون پھیلا تھا ۔‘

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *