تلاوت کلام پا ک سے نیوزی لینڈ پارلیمنٹ سیشن کا آغاز

Share Article
new-zeeland-pm

15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں سفید فام عیسائی دہشت گرد نے نماز جمعہ کے دوران فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 مسلمان شہید ہوگئے تھے۔ آج نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ سیشن کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے کیا گیا ۔پالیمنٹ کے اجلاس میں وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے اپنی تقریر کا آغاز السلام وعلیکم سے کرتے ہوئے سانحہ کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ کرائسٹ چرچ مساجد میں موجود مسلمانوں کودہشت گرد سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کرکے جرات اور بہادری کی مثال بننے والے شہید پاکستانی نعیم راشد کو وزیراعظم نیوزی لینڈ نے خراج عقیدت پیش کیا جب کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے متاثرین کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی۔

بیرونی میڈیارپورٹس کے مطابق، وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی، حملہ آوردہشت گرد، مجرم اورانتہا پسند ہے، آپ مجھے اس کا نام لیتے ہوئے نہیں سنیں گے۔ لواحقین جنازے جہاں بھی لے جانا چاہیں اخراجات حکومت ادا کرے گی، دہشت گردانہ حملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے جب کہ ملک میں ہائی الرٹ برقرار ہے۔آپ کوبتادیں کہ نیوزی لینڈ کی وزراعظم جیسنڈ آرڈن نے اسے ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیاتھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *