نیویارک: وزیر خارجہ ایسجے شنکر نے کی دو طرفہ میٹنگ

Share Article

 

نیویارک، ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے غیر ملکی ہم منصبوں کے ساتھ 11 دو طرفہملاقاتیںکی ہیں۔ ان میں ایران، بلغاریہ، ترکی، ہالینڈ، ازبکستان، تاجکستان، یو اے ای اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ وزیر خارجہ نے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے نیویارک میں میڈیا کو بتایا کہ ایس جے شنکر نے اس سے پہلے متحدہ عرب امارات اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ سے ساتھ بھی ملاقات کی۔ہالینڈ کے وزیر خارجہ سیہندوستان میں ہو رہی تبدیلی اور تعاون کے نئے مواقع پر بات ہوئی۔

تاجکستان کے وزیر خارجہ سروج الدین مہرالدین کے ساتھ مختصر ملاقات میں اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقاتیںبامعنی رہیں۔ ایس جے شنکر، گنی کے وزیر خارجہ اینگو سمون سے بھی ملے۔ اس کے علاوہ ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز سے بات کی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *