نیا سال کا تحفہ پٹرول اور ڈیزل ہوا سستا ، جانیے کیا ہے نئی قیمتیں

Share Article
Petrol and Diesel

پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے اثر کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے۔ منگل کو دہلی میں پٹرول 19 پیسے سستا ہوگیا وہیں ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی آئی ۔

 

 

پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے اثر کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے۔ منگل کو دہلی میں پٹرول 19 پیسے سستا ہوگیا وہیں ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی آئی ۔
راجدھانی دہلی میں آج ایک لیٹر پٹرول خریدنے کیلئے 68.65 روپے خرچ کرنے ہوں گے جبکہ ڈیزل کیلئے 62.66 روپے ادا کرنے ہوں گے ۔ آپ کو بتادیں کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران خام تیل 40 فیصد تک سستا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی سطح پر گزشتہ کچھ دنوں سے خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے ، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل بھی سستا ہورہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ لیبیا کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر 40 فیصد تک قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *