’سمبا‘ کے نئے گانے ’تیرے بن ‘ میں سارہ -رنویرکارومانس، دیکھیں ویڈیو

Share Article
sara
فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گی اور فلم 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔قابل ذکرہے کہ رنویرسنگھ اورسارہ علی کی آنے والی فلم ’سمبا‘ کاگانا’آنکھ مارے‘ ریلیزہواتھا۔اس گانے کوآڈئنس نے کافی پسندکیاتھا۔اب اس فلم کا اورگانا ’تیرے بن‘ ریلیزکیاگیاہے۔یہ گانا بھی ریمیکس ہے۔
ranveer
مداحوں کے لیے فلم کا رومانوی گانا ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ آج ریلیز کیا گیا ہے۔یہ گانا شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کا مقبول گیت ہے جس کا فلم میں ریمکس بنا کر پیش کیا ہے۔ ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ کا ریمکس گیت 3 منٹ 35 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں گلوکار راحت فتح خان نے اپنی سْریلی آواز کا جادو جگایا ہے۔گانے کو سوئٹزرلینڈ کی خوبصورت وادیوں میں عکس بند کیا گیا ہے جس میں رنویر اور سارہ دونوں ہی دلکش دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور سارہ علی نے روہت شیٹھی کے ساتھ پہلی مرتبہ فلم ’سمبا‘ میں کام کیا ہے۔ فلم سمبا کرن جوہر کی پیشکش ہے جب کہ ہدایت کاری روہت شیٹھی نے انجام دی ہے۔’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ گیت کو چند ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر 86 ہزار سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *