رائے بریلی:ہرچند پور اسٹیشن کے پاس ٹرین حادثہ، 7لوگوں کی موت

Share Article
train
اترپردیش کے رائے بریلی کے ہرچند پور اسٹیشن کے پاس آج صبح 14003 نیو فرکاّ ایکسپریس ٹرین حادثہ کاشکارہوگیا۔بتایاجارہاہے کہ انجن سمیت 8بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے میں 7لوگوں کے مرنے کی خبرہے،جبکہ 40زائدمسافرزخمی ہوگئے ہیں۔یہ حادثہ ریلوے اسٹیشن سے قریب 50میٹرکی دوری پرہوا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی لکھنؤو اور وارانسی سے دو این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی حادثے کے مقام پر روانہ ہوچکی ہیں۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ نے این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں جائے حادثہ کے لئے روانہ کی ہیں۔ فی الحال مقامی لوگ اور ہرچند پور اسٹیشن کے ملازمین راحت اور بچاؤ مہم میں مصروف ہیں۔ ٹرین کے مسافروں میں افرا تفری مچی ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ضلع کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
ٹرین فرکا سے چل کررائے بریلی ہوتے ہوئے دہلی جارہی تھی۔ تبھی ہرچندپورآوٹر کے پاس غلط ٹریک پرجانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوگیا۔بتایاجارہاہے کہ 8بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔تیزرفتارٹرین ہونے سے مسافروں میں چیخ پکار مچ گئی۔حادثہ کیسے ہوا،ابھی تک پتہ نہیں چلاہے۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فوراً راحت پہنچانے کے حکم دئیے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *