دہلی سے متصل گریٹر نوئیڈا میں گتے فیکٹری میںآتشزدگی، 20 گاڑیوں موقع پر

Share Article

fire

نئی دہلی: راجدھانی دہلی سیمتصل گریٹر نوئیڈاکے ادھیوگ وہا رمیں واقع ایک گتے فیکٹری میں پیر کی صبح شدید آگ لگ گئی۔آگ صبح 11 بجے کے قریب لگی تھی۔آگ لگتے ہی ارد گردکی فیکٹریوں میں کام کرنے والے لوگ بھی باہر آ گئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر فائربریگیڈ کو فون پر اطلاع دے دی۔ آگ کس طرح لگی اس وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔

فی الحال فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔اب تک کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔شدید آگ کی وجہ سے دھواں چاروں طرفپھیل گیا ہے، جس سے لوگوں کو سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *