رشوت اور خیانت کے الزامات میں نیتن یاہو پر فرد جرم عاید

 

اسرائیل میں نیسٹ کے حالیہ انتخابات اور حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد شدت پسند اسرائیلی لیڈر بنجمن اس وقت ایک نئی مشکل سے دوچار ہوگئے ہیں۔اسرائیلی اٹارنی جنرل ایوچائی منڈیلبلیٹ نے جمعرات کے روز وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات میں اس پر فرد جرم عاید کی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل کے اس اقدام سے اس پرمزید ابہام پیدا کیا گیا کہ حتمی نتائج کے بغیر اس سال حکومت کی تشکیل کون کرے گا؟۔

Image result for Netanyahu in a bribery and fraud charges waivers crime
وزارت انصاف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کے وزارت عظمیٰ کے دوران رشوت ، فراڈ اور اختیارات کے غلط استعمال کے تین مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم نیتن یاھو نے پراسیکیوٹر جنرل کے تمام الزامات بے بنیاد قرار دیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *