نروس اورگھبرائے ہوئے ہیں بی جے پی اور وزیر اعظم مودی: مایاوتی

Share Article

 

 

لکھنؤ، 18 اپریل (ہ س)۔ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے درمیان بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے جمعرات کو ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کرکے الیکشن کمیشن، وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر نشانہ لگایا۔ وہیں انہوں نے ووٹروں سے ووٹ کی اپیل بھی کی۔ مایاوتی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ملک بھر میں اور خاص طور پر اتر پردیش کے سروسماج کے ووٹروں، نوجوانوں اور خواتین سے اپیل ہے کہ وہ لوک سبھا کے لئے آج ہو رہے دوسرے مرحلے کی پولنگ میں بھی ووٹ ڈالنے کے اپنے آئینی حق کا بھرپور استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم مودی نروس اور گھبرائے ہوئے لگتے ہیں جیسے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں شکست کے خوف سے کانگریس پریشان اورگھبرائی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی اصلی وجہ سروسماج کے غریبوں، مزدوروں، کسانوں کے ساتھ ساتھ ان کی دلت، پسماندہ اور مسلم مخالف تنگ سوچ اورکام ہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ سپریم کورٹ کایہ اطمینان بہت اہم ہے کہ الیکشن کمیشن اتنا لاچار اور کمزور نہیں ہے جتنا وہ اپنے آپ کو ثابت کر رہا تھا، لیکن اس حقیقت اورعام سوچ کی صحیح جانچ اور پرکھ ہونی باقی ہے کہ کمیشن واقعی آزادی اور غیر جانبداری سے کام کر رہا ہے اور مرکز کے آگے جھکا ہوا نہیں ہے۔

 

Image result for Nervous has been shouting BJP and Prime Minister Modi: Mayawati

وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ آور ہوتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ انتخابات میں ہر قسم کے بے سروپا الزامات کے علاوہ بی جے پی کے لیڈران اور خود وزیر اعظم کی زبان مسلسل بے لگام ہو رہی ہے ۔وہ اپوزیشن پر الزام اور ان کو گالی دیتے رہتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *