نیرو مودی کو ماب لنچنگ کا خوف 


2 بلین امریکی ڈالر کے پی این بی کیس کا کلیدی ملزم نیرؤ مودی ہندوستان نہیں آسکتا کیونکہ اسے ڈر ہے کہ اسے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا جائے گا۔ اس کے وکیل نے خصوصی عدالت میں یہ بات کہی لیکن انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے اس دعویٰ کو خارج کردیا اور کہا کہ اگر کوئی خطرہ ہے تو نیرؤ مودی پولیس میں شکایت کرسکتا ہے۔

 

نیرؤ مودی کے وکیل وجئے اگروال نے پی ایم ایل اے کورٹ کے جج سے کہا کہ ہیروں کے تاجر نے تحقیقاتی ایجنسیوں کے ای میل کا جواب دیا ہے اور سیکوریٹی خطرات کی بنا پر ہندوستان آنے سے معذوری ظاہر کی ہے۔ ای ڈی نے کہا کہ اس کیس میں سیکوریٹی خطرات کی بات کرنا بے معنی ہے۔ اگروال نے کہا کہ نیرؤ مودی کا 50 فٹ کا پتلا ہندوستان میں جلایا گیا۔ اسے بینک فراڈ کا پوسٹر بوائے بتایا جارہا ہے۔
وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو بھگوڑا نہیں قراردیا جاسکتا کیونکہ تحقیقاتی ایجنسی نے اس کے لئے درکار ضابطہ پر عمل نہیں کیا۔ وہ جس وقت ہندوستان سے گیا تھا اس کے خلاف کوئی فوجداری کیس درج نہیں تھا۔ جیولری ڈیزائنر ہونے کے ناطہ نیرؤ مودی ایک طرح کا فنکار ہے جو ای ڈی کی مطلوبہ مالیاتی جانکاری نہیں دے سکتا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *