نیہا دھوپیا کا اسٹائل اسٹیٹمنٹ

Share Article

نیہا دھوپیا کچھ ہٹ کچھ فلاپ فلموں کے بعد بڑے پردے سے تقریباً غائب ہو گئی ہیں۔ ایوارڈس نائٹ اور اسٹیج شو میں حصہ لینے میں ان دنوں وہ زیادہ مصروف ہیں۔اس کے علاوہ وہ اس بریک کے دوران باقی ہاٹ گرلس کی طرح اپنا وارڈ روب بدلنے میں لگی ہیں۔ بقول نیہا:انہیں سن گلاسز اور فٹویئر اتنے پسند ہیں کہ ان کے پاس ان کی کتنی جوڑیاں ہیں، یہ انہیں خود نہیں معلوم۔انہیں کھلے سلیپرس سے لے کر گھٹنے تک ہائی ہیل بوٹ پسند ہیں اور ان کے کلیکشن میں تمام ڈیزائن کے لیٹسٹ فٹویئر ہیں۔مگدھا کا ماننا ہے کہ فٹویئر انسان کے موڈ کو نمایاں کرتا ہے اوردھوپ کا چشمہشخصیت میں چار چاند لگا دیتا ہے۔ مختلف طرح کے سن گلاسیز الگ الگ ُلک دیتے ہیں اور اس سے آپ کا اسٹائل بھی بدلتا رہتا ہے۔ نیہا کبھی بھی اپنی ڈریس سے میچنگ فٹویئر نہیں پہنتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ڈریس کے رنگ سے الگ فٹویئر لوگوں کی نظر میں آتے ہیں اور اس سے ان کا اسٹائل اسٹیٹمنٹ بھی پتہ چل جاتا ہے۔ گرمیوں میں انہیں باہر آنے جانے کے لئے سفید کرتا چوڑی دار پائجامہ پسند ہے اور گھر میں ٹی شرٹ اور شاٹس۔ وارڈ روب میں زیادہ ڈریس گرے، وہائٹ اور بلیک رنگ کی ہیں، جو کہ ان کے پسندیدہ رنگ ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *