نینا گپتا ادا کریں گی فلم ’سوریہ ونشی‘ میں اکشے کمار کی ماں کا کردار

Share Article

neena

حال ہی میں خبر آئی تھی کہ اکشے کمار اور کٹرینہ کیف، روہت شیٹی کی فلم ’سوریہ ونشی‘پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی پتہ چلا تھا کہ اس فلم میں نینا گپتا بھی ایک اہم رول میں نظر آئیں گی۔ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم میں نینا گپتا اکشے کمار کی ماں کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

sooryavanshi
نینا گپتا نے اپنے رول کو لے کر ممبئی مرر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ”یہ ایک دلچسپ کردار ہے۔ کیونکہ یہ قدامت پسند ماں نہیں ہے، جو اپنے بیٹے سے کھانے، شادی وغیرہ کے بارے میں پوچھتی ہے۔ لیکن اس کے کئی پہلو ہیں۔ ماں کے حساب سے یہ نئی طرح کا کردار ہو گا اور آپ کواکشے کمار، کٹرینہ اور میرے بیچ ایک بہت الگ رشتہ دیکھنے کو ملے گا۔ یہ ایک نئی، پیاری اور دلچسپ جگہ ہے، جسے میں دریافت کرنا چاہتی ہوں“وہ روہت کے ساتھ ایک کمرشل فلم میں کام کرنے کے لئے کافی خوش ہے ”مجھے خوشی ہے کہ اور لوگوں کو میرا کام دیکھنے کو ملے گا۔ روہت نے کچھ بہت اچھی فلمیں بنائی ہیں جنہیں ناظرین نے سراہا ہے“۔

akshay-katrina

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *