دہلی میں 20 ہزار ایکو فرینڈلی بسوں کی ضرورت، کیجریوال حکومت نے ضائع کئے 54 ماہ: منوج تیواری

Share Article

 

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دہلی ریاستی صدر منوج تیواری نے کیجریوال حکومت پر دہلی میں بسوں کی کمی کو پورا نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے اخبار میں چھپی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ دہلی کو 20 ہزار ایکو فرینڈلی بسوں کی ضرورت ہے لیکن کیجریوال حکومت نے اپنے ساڑھے چار سال کی مدت کو برباد کیا ہے۔

Image result for delhi bus service

منوج تیواری نے وزیر اعلیٰ پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اروند کیجریوال کب نیند سے بیدار ہوںگے اور دہلی کے لئے اس معاملے کو ترجیح دیں گے۔ دہلی کو 20 ہزار ایکو فرینڈلی بسوں کی ضرورت ہے لیکن کیجریوال حکومت نے 54 ماہ ضائع کر دیئے۔ دہلی میں فی ایک لاکھ لوگوں پر صرف 17 بسیں ہیں، کیا یہی حکومت ہے۔

Image result for delhi bus service

قابل ذکر ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کنٹرول اور تحفظ اتھارٹی (ای پی سی اے) نے دہلی میں بڑھتی آلودگی کو روکنے اور سڑکوں پر نئی بسوں کو اتارنے کو کافی ضروری بتایا ہے۔ اس سلسلے میں ای پی سی اے نے رپورٹ تیار کر سپریم کورٹ کوسونب دیا ہے۔ ای پی سی اے کے ذریعہ تیار اس رپورٹ کے مطابق چین کے بیجنگ شہر میں فی ایک لاکھ لوگوں پر 107 بسیں ہیں، جبکہ دہلی میں ایک لاکھ لوگوں پر محض 17 بسیں ہی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *