200 فٹ گہرے بورویل میں پھنسے 6 سال کے بچے نے جیتی موت سے جنگ

Share Article

borewell-at-pune

پونے: مہاراشٹر کے پونے سے 6 سال کے ایک معصوم کے 200 فٹ گہرے بورویل میں گرنے کی المناک خبر آئی تھی، جس کے بعد اس کی اطلاع این ڈی آر ایف (NDRF) کی ٹیم کو دی گئی، این ڈی آر ایف کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور اس کے بعد بچاؤ کام شروع کیا گیا۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم کو کل 15 گھنٹے لگے اور 15 گھنٹے کی محنت کے بعد ٹیم نے آخر کار بچے کو زندہ باہر نکال لیا ہے، عینی شاہدین نے بچے کے باہر نکلتے ہی این ڈی آر ایف کی ٹیم کا تالی بجاکر خیر مقدم کیا۔ یہ منظر آپ بھی ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔


بدھ کی شام تقریباً 4:30 یا 5:00 بجے کے آس پاس یہ واقعہ پیش آیا تھااس کے بعد سے یہ بچہ بورویل کے اندر ہی پھنسا ہوا تھا 15 گھنٹے بعد یعنی جمعرات کو قریب صبح 8:00 بجے بچے کو باہر نکالنے میں این ڈی آر ایف کی ٹیم کو کامیابی ملی۔ بورویل میں پھنسے 6 سالہ بچے کا نام روی بتایا گیا ہے، آپ کو بتا دیں کہ روی کی زندگی اور موت کے درمیان جو جدوجہد 15 گھنٹے تک چلی اس جدوجہد میں این ڈی آر ایف کی ٹیم کو بڑی کامیابی ملی ہے۔موقع پر موجود تمام لوگوں مسلسل بچے کے زندہ باہر نکلنے کی دعا کر رہے تھے، اس کے ساتھ ہی این ڈی آر ایف کی ٹیم مسلسل بچے سے رابطہ بنائے ہوئے تھی آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ بورویل 200 فٹ گہرا تھا لیکن بچہ 10 فٹ کے وقفے پر ہی پھنسا تھا۔
بورویل سے باہر نکلنے کے بعد ویڈیو میں دکھائی دے رہے معصوم بچے کے جذبات بتا رہے ہیں کہ اس نے اس 15 گھنٹے میں کیا کیا جھیلا ہے، لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ اس کے اس رونے کے پیچھے خاندان سے دوبارہ ملنے کی بھی ایک خوشی جھلک رہی ہے، جس طرح سے این ڈی آر ایف کی ٹیم نے روی کی جان بچائی ہے اس کے لئے این ڈی آر ایف کے جذبے کو چوتھی دنیا کی طرف سے ہم سلام کرتے ہیں، کیونکہ آفت کے وقت یہی این ڈی آر ایف کی ٹیم بھگوان بن کر لوگوں کے پاس پہنچتی ہے اور لوگوں کی جان بچاتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *