این سی پی ممبر اسمبلی بھاسکر جادھو نے دیا استعفیٰ

NCP MP Bhaskar Jadhav resigns

نیشنلسٹ کانگریس کے ممبر اسمبلی بھاسکر جادھو نے جمعہ کے روز اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے کو ممبر اسمبلی عہدے سے اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ صدر باگڑے نے بھاسکر جادھو کا استعفیٰ فوری اثر سے منظور کر لیا ہے۔ امکان ہے بھاسکر جادھو شیوسینا میں شامل ہو سکتے ہیں۔

بھاسکر جادھو گہاگار اسمبلی حلقہ سے 2014 میں این سی پی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے تھے۔ وہ این سی پی میں چل رہی گروپ بندی سے پریشان تھے۔ استعفیٰ دیتے وقت بھاسکر جادھو کے ساتھ وزیر ماحولیات رام داس قدم، سابق ایم پی چندرکانت کھیرے وغیرہ موجود رہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھاسکر جادھو پہلے شیوسینا میں تھے۔ جادھو شیوسینا چھوڑ کر این سی پی میں شامل ہوئے تھے۔ این سی پی نے بھاسکر جادھو کو مہاراشٹر ریاستی صدر بنایا تھا۔ اس وقت این سی پی میں بھاسکر جادھو پسماندہ تھے۔ قیاس لگایا جا رہا ہے آج ہی شام تک بھاسکر جادھو شیوسینا میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں بھاسکر جادھو کی شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے کی بات چیت ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *