حضرت عائشہ ؓکے خلاف نازیبا فلم کا معاملہ، وسیم رضوی کے خلاف کی گئی تحریر، مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

Share Article

یوپی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید وسیم رضوی کے ذریعہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ? کی زوجہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی سے متعلق انتہائی نا زیبا فلم یو ٹیوب پر ڈالے جانے پر مسلمانوں میں سخت اشتعال ہے۔ آل انڈیا مسلم اتحاد المسلمین یوتھ کے صوبائی سکریٹری سید ناظم علی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ سول لائن علی گڑھ میں دی گئی تحریر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فلم کے 36 سیکنڈ کے ٹریلر سے مسلمانوں میں بیحد اشتعال ہے جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچے کا خطرہ ہے اور کبھی بھی فرقہ وارانہ کشیدیگی پیدا ہوسکتی ہے۔ کیونکہ حضرت عائشہ کو مسلمان انتہائی احترام کے ساتھ انکو ماں کا درجہ دیتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وسیم رضوی کے ذریعہ اس سے قبل بھی جن شبیہ کو داغدار کیا اور اشتعال انگیزی پیدا کرنے والے بیانات دیئے جاتے رہے ہیں لیکن اس بار جو حرکت کی ہے وہ ناقابل برداشت ہے اور جذبات کو بر انگیختہ کرنے والی ہے جس سے ملک بھر میں خانہ جنگی اور کشیدیگی پیدا ہوگی۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ فلم کے ٹریلر کو سبھی سوشل میڈیا سے ہٹایا جائے اور فلم پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے اور سید وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کر گرفتار ی عمل میں لائی جائے۔

انھوں نے آج تھانہ سول لائن میں تحریر دینے کے بعد ایس ایس پی علی گڑھ آکاش کلہری سے بھی ملاقات کی اور مذکورہ معاملہ میں مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی انکا کہنا تھا کہ اگر پولس نے مذکورہ معاملہ پر مقدمہ درج کرنے میں کوتاہی دکھائی تو ہم مسلمانانِ علی گڑھ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے کیونکہ یہ معاملہ کسی فرد کا نہیں بلکہ پیغمبر اسلام سے متعلق ہے اور وہاں پر سبھی حدیں ختم ہوجاتی ہیں۔ اس موقع پر انکے ساتھ کافی تعداد میں نوجوان موجود تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *