نکسلیوں نے 21 جولائی کو جھارکھنڈ بندکی اپیل کی
ممنوعہ نکسلی تنظیم جھارکھنڈجن مکتی پریشد (جے جے ایم پی) نے لوہردگا میں پولیس تصادم میں اپنے تین ساتھیوں کی موت کے خلاف 21 جولائی کو جھارکھنڈ بند کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کونکسلی تنظیم نے ایک ویڈیو جاری کیا، جس میں تین نکسلی ہتھیار کے ساتھ کھڑے ہیں جو بند کا اعلان کر رہے ہیں۔
نکسلیوں نے ویڈیو کے ذریعے سے کہا ہے کہ تصادم میں ان کے تین ساتھیوں کو پولیس نے قتل کیا ہے۔ اسی کی مخالفت میں 21 جولائی کو جھارکھنڈ بندکی اپیل کی جارہی ہے۔ بند کے دوران پریس، ایمبولینس، گاؤں،کانوڑ گاڑیوں اور لاش لے جانے والی گاڑیوں کو چھوٹ دی گئی ہے۔
دوسری طرف نکسلیوں کے بند کی اپیل کو لے کر پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے نکسل متاثرہ علاقوں کے ایس پی کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لوہردگا ضلع کے پیشرار جنگل میں پولیس اور نکسلیوںکے درمیان ہوئے تصادم میں تین نکسلی ڈھیر ہو گئے تھے۔موقع سے پولیس نے دو اے کے -47 برآمد کیا تھا۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- آج کی نوجوان نسل سے موازنہ کرنا غلط، میں دو دہائی سے انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں: کرینہ کپور - December 14, 2019
- ادھار کا سرنیم لینے سے کوئی گاندھی نہیں ہوتا: گری راج سنگھ - December 14, 2019
- شاہ سلمان کے حکم پر ’کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن‘کا قیام - December 14, 2019