بال ٹھاکرے بن کرنوازالدین صدیقی سلوراسکرین پرنظرآئیں گے

Share Article
nawazuddin
بالی ووڈ اداکارنوازالدین صدیقی شیوسیناکے بانی بال ٹھاکربن کرسلوراسکرین پرآرہے ہیں۔اس کا فرسٹ لک جاری بھی ہوگیاہے۔یہ ایک بایوپک فلم ہے۔حالانکہ کہاجارہاتھاکہ نوازالدین صدیقی اس فلم کونہیں کررہے ہیں۔لیکن ٹیزرآنے کے بعدسارے قیاس آرائیوں پرلگام لگ گیاہے۔اداکارنوازالدین صدیقی کافلم گیٹ اپ بھی کمال ہے،اورپوری طرح سے بال ٹھاکرصاحب جیسے لگ رہے ہیں۔
عیاں رہے کہ نوازالدین صدیقی رائٹرمنٹوکی بایوپک میں بھی نظرآئے تھے۔بایوپک ’ٹھاکرے‘نام کی اس فلم کوابھیجت پھانسے نے ڈائریکٹ کیاہے اوراسے سنجے راوت نے پرزینٹ کیاہے۔ٹیزرکی شروعات ہی دنگے کے سین کے ساتھ ہوتی ہے،جس میں ایک روتاہوابچہ دکھایاگیاہے ،جس کے پاس ایک پٹرول بم آکربلاسٹ ہوتاہے اوراس کے بعددنگوں کاسین آجاتاہے۔اس میں نوازالدین صدیقی بال ٹھاکرے کے رول میں دکھ رہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *