بہار کے نوادہ میں دو فرقوں کے درمیان تشدد، آگزنی

Share Article

نوادہ۔  بہار کے ضلع نوادہ میں آج پوسٹر پھاڑنے کے معاملے میں دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہو گئی۔ ضلع مجسٹریٹ منوج کمار نے یہاں بتایا کہ نوادہ شہر تھانہ کے سدبھاؤنا چوک پر لگائے گئے پوسٹر کو کچھ شرپسندوں نے پھاڑ دیا جس سے دوسرے گروپ کے لوگ مشتعل ہوگئے اور کچھ دکانوں میں آگ لگا دی۔ دونوں دھڑوں کی جانب سے پتھراؤ کی صورت میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔Bihar-Nawada مسٹر کمار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر حکام کے ساتھ بڑی تعداد میں پولس فورس کو موقع پر بھیجا گیا۔ پولیس نے ہنگامہ کرنے والے لوگوں کو بھگا دیا ہے۔ فی الحال حالات کشیدہ لیکن کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے مرکزی نیم فوجی دستہ کی ایک کمپنی طلب کی گئی ہے۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *