نوجوت سنگھ سدھوکوپلوامہ حملے پربیان دینا پڑا مہنگا

Share Article
sidhu
پنجاب سرکارمیں وزیراورسابق کرکیٹرنوجوت سنگھ سدھو کوپلوامہ حملے پربیان دینا مہنگا پڑگیاہے۔دراصل بیان دینے کے بعد لوگوں کے نشانے پرآئے نوجوت سندھ سدھوکو’دی کپل شرماشو‘ سے ہٹادیاگیاہے۔رپورٹس کے مطابق، سونی ٹی وی نے انہیں کپل شرماکے کامیڈی شو’دی کپل شرماشو‘ سے استعفیٰ دینے کیلئے کہہ دیاہے۔سدھوکی جگہ اب ارچنا نظرآئیں گی۔ارچنا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے شوکیلئے دوایپی سوڈ شوٹنگ کرلی ہے۔
آپ کوبتادیں کہ جہاں پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کو لیکر ملک میں غم وغصے کا ماحول ہے۔وہیں جمعرات کوپلوامہ ہوئے دہشت گردانہ حملے پرنوجوت سنگھ سدھوکے بیان کے بعد ہنگامہ ہوگیا۔دراصل، نوجوت سنگط سدھو نے ایک انٹرویومیں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ’کچھ لوگوں کی وجہ سے کیاآپ پورے ملک کوغلط ٹھہراسکتے ہیں اورکیا ایک انسان کوقصوروارٹھہراسکتے ہیں؟‘انہوں نے کہا کہ ’ یہ حملہ بزدلانہ ہے اوروہ اس کی سخت مذمت کرتے ہیں‘۔انہوں نے کہاکہ’ دہشت گرد، تشدد کہیں سے بھی صحیح نہیں ہے اور جس نے یہ سب کیا ہے، اسے سزا ملنی ہی چاہئے‘۔ سدھوکے اس بیان سے کئی لوگ خفاہوگئے۔کچھ لوگ توسدھوسے مانگی مانگنے کیلئے کہہ رہے تھے توکچھ لوگ انہیں کامیڈی شوسے باہرنکالنے کا مطالبہ ۔سوشل میڈیاپرکچھ لوگ سدھوکے بیان پرناراضگی وغصہ کودیکھتے ہوئے سونی ٹی وی نے نوجوت سنگھ سدھو کواستعفیٰ دینے کیلئے کہہ دیاہے۔لہذا سدھوکوپاکستان کی طرفداری کرنا مہنگاپڑگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *