سدھو نے کھڑے کئے سوال،کیا’آپ دہشت گردوں کو ہٹا رہے تھے یا درختوں کو؟

Share Article

navjot-singh-siddhu

پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے ) کے بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کی جانب سے کی گئی ایئر اسٹرائک پر پنجاب کے وزیر کابینہ نوجوت سنگھ سدھو نے نریندر مودی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔سدھو نے سوال کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ آپ دہشت گردوں کو ہٹا رہے تھے یا درختوں کو؟

پنجاب کے وزیر کابینہ نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹ کرتے ہوئے پوچھا، ’300 دہشت گرد مارے گئے، ہاں یا نہ؟ تو اس کا مقصد کیا تھا؟ آپ نے دہشت گردوں کو اکھاڑا تھا یا درختوں کو؟ کیا یہ ایک انتخابی پینترا تھا؟‘

اتنا ہی نہیں سدھو نے فوج کا سیاست بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ سدھو نے کہا کہ فوج کو لے کر سیاست بند ہونی چاہیے، فوج ملک کا احترام ہے۔ ٹویٹ کرتے ہوئے سدھو نے اونچی دکان، پھیکا پکوان بھی لکھا۔

بتا دیں کہ پلوامہ حملے کے بعد سدھو نے متنازع بیان دیا تھا۔ پاکستان کو لے کر سوال پوچھے جانے پر سدھو نے کہا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی ملک، ذات اور مذہب نہیں ہوتا، اتنا ہی نہیں سدھو نے ایئر فورس کی کارروائی کی ایک ویڈیو ڈالتے ہوئے یہ محاورہ بھی ٹویٹ کیا کہ کیا ملئے ان چہروں سے جن کی فطرت پوشیدہ رہے، نقلی چہرہ سامنے آئے، اصلی صورت چھپی رہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *