نوجوت سنگھ سدھوکاپی ایم مودی پرشاعرانہ طنز

Share Article

sidhu

کانگریس صدر راہل گاندھی کی انتخابی تشہیر کے لئے نوجوت سنگھ سدھووایناڈ پہنچے تھے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے انتخابی ریلی میں پی ایم مودی پر رافیل ڈیل کو لے کر جم کرحملہ بولا۔کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے کیرالہ کے وایناڈ میں ایک انتخابی جلسہ میں اپنے شاعرانہ انداز میں پی ایم مودی پرطنزبھی کیا ۔ سدھو نے اپنے ریلی کا ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ’آئے تھے 2014 میں ماں گنگا کے لال بن کے، جاؤ گے 2019 میں رافیل کے دلال بن کے‘۔مودی جی کہتے ہیں کہ اگر قلم بھی لو تو پکا بل لو، مگر رافیل کا بل پوچھو تو بل بلا جاتے ہیں۔ جن دروازوں کے باہر چوکیدار کھڑے ہوتے ہیں وہ اکثر غریبوں کیلئے بند پائے جاتے ہیں۔اس دوران سدھو نے پی ایم مودی کی ممکری بھی کی۔


سدھو نے پی ایم مودی کی ممکری کرتے ہوئے کہا کہ میں فقیر ہوں، میں کارکن ہوں، … ارے یہ تو بتاؤ کہ وزیر اعظم ہو کہ نہیں…۔ اس سے پہلے سدھو نے ’کاہے کا تو چوکیدار، ملک میں مچ گیا ہاہاکار‘والی شاعری کے ساتھ پی ایم مودی پر حملہ کیا تھا۔ سدھو نے اشاروں۔اشاروں میں بغیر کسی کا نام لئے پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہہ دیا کہ آئے تھے گنگا کالال بن کر اور جاؤ گے دلال بن کر۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *