مدھیہ پردیش میں قومی لوک عدالت کا آغاز

Share Article

 

گوالیار، قومی قانونی سروسز اتھارٹی نئی دہلی کی ہدایات اور مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی رہنمائی میں ہفتہ کی صبح 10.30 بجے ہائی کورٹ سے لے کر ضلع و سیشن عدالتوں میںقومی لوک عدالت کا آغازکیا گیا۔سبھیاضلاع اور تحصیل کواٹر پر ضلع و سیشن ججوں نے اس لوک عدالت کا آغاز کیا۔ بڑی تعداد میں لوگ ان لوک عدالتوں میں پہنچے ہیں، جہاں ان کے معاملات کوباہمی صلح مشورہ کی بنیاد پرنمٹایاجا رہا ہے۔ شام تک چلنے والی اس لوک عدالت میں لاکھوں معاملے ختم کرنے کا امکان ہے۔

ہائی کورٹ کے پرنسپل رجسٹرار این کے سکسینہ نے بتایا گیا کہ اس لوک عدالت میں زیر التوامعاملات میں نگوشیبل انسٹرومنٹ ایکٹ کے تحت چیک باؤنس کیس، بینک وصولی، موٹر گاڑی کے حادثے کا دعویٰ، لیبر کیس، بجلی اور پانی کے بل، ازدواجی معاملات، زمین کا حصول، سروس اور ریٹائرمنٹ ادائیگی جیسے معاملات کو فریقین کی باہمی رضامندی سے نمٹایا جا رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *