اے ایم یوسے ملحق متعدد اداروں میں’’ قومی یومِ تعلیم‘‘ کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد

Share Article
National-Education-Day
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے ملحق مختلف اداروں میں’’ قومی یومِ تعلیم‘‘ کی مناسبت سے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے جن میں ڈبیٹ، مضمون نویسی ، کوئز، پوسٹر میکنگ اور کارڈ میکنگ کے مقابلے شامل ہیں۔شعبۂ طبیعیات میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ کے سربراہ پروفیسر توحید احمد نے کہا کہ’’ قومی یومِ تعلیم‘‘ ہندوستان کے اولین وزیرِ تعلیم ،مجاہدِ آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش پر منایا جاتا ہے جس کی ابتداء حکومتِ ہند کے ایما پر کی گئی ہے۔انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سماج کے مختلف طبقوں کی جامع تعلیمی ترقی ہمارا قومی فریضہ ہے۔
Teachers-and-students-at-AM
اس موقع پر پروگرام کے کنوینر پروفیسر بی پی سنگھ، ڈاکٹر جے پرکاش، ڈاکٹر عزیز الرحمن، ڈاکٹر محمد عمران،ڈاکٹر محمد جانِ عالم، ڈاکٹر عارف محمد، ڈاکٹر حیدر حسن جعفری، ڈاکٹر محمداکرام، ڈاکٹر رکتم ابیر، ڈاکٹر دانش اعظمی، ڈاکٹر حارث کناری اور ڈاکٹر بشریٰ عرفان بھی موجود تھیں۔اس کے علاوہ اے بی کے گرلس اسکول میں وائس پرنسپل ڈاکٹر صبا حسن نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے’’ قومی یومِ تعلیم‘‘کی اہمیت و افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اسکول کو آرڈینیٹر ڈاکٹر فرحت پروین نے مولا نا ابو الکلام آزاد کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔
عبداللہ اسکول میں منعقدہ ’’ قومی یومِ تعلیم‘‘سے متعلق ایک بیداری پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے اسکول سپرنٹنڈنٹ محترمہ عمرہ ظہیر نے مولانا ابو الکلام آزاد کی حیات وخدمات سے طلبہ کو روشناس کرایا۔بچوں کی تربیت کے مقصد سے اس موقع پر مضمون نویسی، کارڈ میکنگ، سلوگن رائٹنگ مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *