شاہ نے کوہلی کو دنیا کا سب سے بدتمیز کھلاڑی بتایا

Share Article
shah-kohli
بالی ووڈ کے سینئرمعروف اداکار نصیر الدین شاہ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی سوشل میڈیاپرسخت تنقید کی ہے۔دراصل کچھ دنوں پہلے وراٹ کوہلی نے ایک کرکٹ فین کوہندوستان چھوڑنے کی نصیحت دی تھی، جس ان کی کافی تنقیدہوئی تھی۔اب نصیرالدین شاہ نے وراٹ کوہلی کے اس بیان کولیکرمورچہ کھول دیاہے۔
نصیرالدید شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئرکیاہے۔انہوں نے لکھاہے کہ ’’وراٹ کوہلی دنیا کے سب سے بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بدتمیز کھلاڑی بھی ہیں۔ کرکٹ کی ان کی قابلیت ان کے گھمنڈ اور برے رویہ کے سامنے پھیکی پڑجاتی ہے۔ ویسے میرا ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘‘۔

قابل ذکرہے کہ کوہلی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پسند کرنے والے مداح کو ملک چھوڑ کر چلے جانے کیلئے کہا تھا۔ کوہلی نے ایک پروموشنل پروگرام کے دوران ایک مداح کے تبصرے پر یہ بیان دیا تھا۔ حال ہی وراٹ کوہلی نے ایک ویڈیومیں ایک کرکٹ فین کا جواب دیتے ہوئے کہاتھاکہ ’’جنہیں ہمارے ملک کے کھلاڑی نہیں پسند، وہ کسی اورملک میں جاکررہیں‘‘۔ان کے اس بیان کی جم کرتنقیدہوئی تھی۔ممکن ہے کہ اسی ویڈیوکے جواب میں نصیرالدین شاہ نے یہ کہاکہ ان کا یہ ملک چھوڑکرجانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *