نصیر الدین شاہ کے بیان پر انوپم کھیر کا طنز 

Share Article
anupam-naseeruddin
بالی ووڈ اداکارنصیرالدین شاہ نے گذشتہ دنوں ہوئے بلندشہرتشدداورملک میں پائی جارہی موجودہ صورتحال پر بیان دیاتھا۔اب بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرنے نصیرالدین شاہ کے بیان پرنشانہ سادھا ہے ۔انوپم کھیرنے طنزبھرے اندازمیں پوچھاکہ آخراورکتنی آزادی چاہئے؟انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کسی کو کچھ بھی کہنے کی آزادی ہے۔ آپ جوکچھ بھی کہنا چاہیں کہہ سکتے ہیں ، جسے جو کہنا ہے وہ کہہ سکتا ہے۔سب کوملک میں کہنے کی آزادی ہے۔انوپم نے کہاکہ ملک میں اتنی آزادی ہے کہ آپ فوج کو کچھ بھی بول سکتے ہیں۔ ائیر چیف مارشل کو بھی بھلا برا کہتے ہیں اور فوج پر پتھراو کرسکتے ہیں ۔کھیرنے کہاکہ اس سے زیادہ آزادی آپ کو کہیں نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں نصیرالدین شاہ نے ملک میں پائی جارہی موجودصورتحال پرغم ورنج کااظہارکیا تھا اورکہاتھاکہ ’’میری خواہش ہے کہ صحیح الفکرشخص گھبرائے نہیں،خفاہو۔یہ ہماراگھرہے۔ ہمیں یہاں سے کون ہٹا سکتاہے‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *