آرایس ایس لیڈرنے عامر خان ، نصیرالدین اورسدھوکوغداربتایا

Share Article
amir-naseer-sidhu
راشٹریہ سویم سیوک (آرایس ایس)کے لیڈراندریش کمار کا ایک متنازعہ بیان سامنے آیاہے۔ جس میں انہوں نے بالی ووڈ اداکار عامر خان ، نصیرالدین شاہ اورکانگریس لیڈرنوجوت سنگھ سدھوکوغدارقراردیتے ہوئے ان کا موازنہ جے چنداورمیرجعفرسے بھی کیاہے۔اترپردیش کے علی گڑھ میں ایک پروگرام کے سلسلے میں پہنچے اندریش کمارنے کہاکہ یہ اچھے اداکارہوسکتے ہیں لیکن وہ ملک مخالف ہیں اسلئے عزت کے لائق نہیں ہیں۔ یہ میرجعفر اورجے چندجیسے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہو ں نے کہاکہ آج ملک کوایسے مسلم نوجوانوں کی ضرورت ہے جوسابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے دکھائے ہوئے راستے پرچلیں، نہ کہ قصاب، یعقوب اورعشرت جہاں جیسوں کی۔قصاب کے راستے پرچلنے والوں کوصرف ملک مخالف ہی کہاجائے گا۔وہیں سپریم کورٹ میں ایودھیامعاملے کی سماعت میں ہورہی دیری کیلئے انہو ں نے کانگریس ،لیفٹ اورکورٹ کے ججوں کوذمہ دارٹھہرایا ۔انکا کہنا تھاکہ رام مندرکی تعمیرمیں دیری کی پہلی وجہ کانگریس، لیفٹ پارٹی ہیں ، فرقہ وارنہ مذہبی طاقتیں اورچوتھے ججزہیں جوانصاف میں دیری کی بڑی وجہ ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *