ناسا نے جاری کی اس جگہ کی تصویر جہاں ہوئی وکرم کی’ہارڈ لینڈنگ‘

Share Article

امریکی خلائی ایجنسی نیشنل ایرو ناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے اس جگہ کی تصویر جاری کی ہے کہ جہاں پر چندیان- 2 کے وکرم لینڈر کی ہارڈ لینڈنگ ہوئی تھی۔ یہ لینڈنگ چاند کی سطح پر ہوئی تھی مگر اس درمیان اس کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔

ناسا نے کہا ہے کہ اس کی ٹیم چندریان- 2 سے رابطہ قائم کرنے میں لگی ہوئی ہے مگر اس میں کامیابی نہیں مل پائی ہے۔اکتوبر میں جب روشنی تیز ہوگی تو ایک بار پھر آربٹر لوکیشن اور تصویر بھیجے گا۔

ناسا نے جو تصویر جاری کی ہے اسے اس لونر ریکانسیس آربٹر (ایل آراو) نے کیپچرکیا ہے۔ تصویر میں دھول نظر آ رہی ہے۔ ناسا نے کہا ہے کہ چندریان- 2 کے لینڈر وکرم کی سات ستمبر کو چاند کی کسی پہاڑی زمین پر ہارڈ لینڈنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ناسا کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ وکرم لینڈر چاند کے جنوبی قطب سے قریب 600 کلو میٹر دور گرا تھا۔ 17 ستمبر کو ایل آر اونے اس علاقے کے اوپر پرواز کیا لیکن شام کا اندھیرا ہونے سے اس جگہ کی واضح تصویر نہیں آ پائی ہے۔ لہذا ہم وکرم لینڈر کو تلاش نہیں سکے۔

دراصل چندریان 2 کے وکرم سے رابطہ قائم کرنے کی ڈیڈ ہفتہ کو ختم ہو جائے گی کیونکہ جس جگہ پر وکرم لینڈر اترا ہے وہاں پر اب 14 دن کے لئے رات شروع ہو جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اسرو نے 7 ستمبر رات قریب 1.50 بجے وکرم لینڈر کو چاند کے جنوبی قطب پر لینڈ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن یہ لینڈنگ نہیں ہوسکی اور وکرم سے رابطہ ٹوٹ گیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *