آندھی-طوفان پرٹویٹ وار،سی ایم کمل ناتھ کوشیوراج چوہان نے دیاجواب

Share Article

shivraj-chouhan-kamal-nath

گجرات، راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت ملک کے کئی علاقوں میں آندھی -طوفان سے کافی تباہی ہوئی ہے۔ ابھی تک 31 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے ہوئی اموات اور زخمیوں کیلئے افسوس کااظہار کیا اور معاوضہ کا بھی اعلان کیا۔ لیکن انہوں نے ایسا صرف گجرات کے لئے کیا۔ اب اسی پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے نشانہ لگایا ہے اور کہا ہے کہ آپ گجرات نہیں پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔

دراصل بدھ کی صبح جیسے ہی قدرتی آفت کی خبر آئی تو ہر کسی کو فکر ہوئی۔ کچھ ہی دیر میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹ آیا۔وزیر اعظم اپنے ٹویٹر ہینڈل سے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ پی ایم نے لکھا کہ گجرات کے کئی حصوں میں آندھی بارش اور طوفان کی وجہ سے ہوئے نقصان سے کافی دکھی ہوں۔ سبھی کے خاندان کے ساتھ برابرغم میں شریک ہوں۔

وزیر اعظم کے ٹویٹ کے علاوہ وزیر اعظم کے دفتر کے ٹوئٹر ہینڈلpmoindia سے معاوضے کا اعلان کیا گیا۔ یہاں سے ٹویٹ کیا گیا کہ گجرات میں جن لوگوں کی آندھی طوفان کی وجہ سے موت ہوئی ہے، ان سب کے خاندانوں کو دو لاکھ کا معاوضہ اور جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ان سبھی کو 50 ہزار روپے کی مدد کی جائے گی۔قدرتی آفت کے اس وقت میں سیاست بھی تیز ہو گئی ۔

اب کمل ناتھ کو سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ بھی پوری ریاست کے وزیر اعلی ہیں نہ کہ چھندواڑا کے۔شیوراج چوہان نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ ’’آپ کو یہ یاد دلاتے ضروری ہوگا کہ آپ بھی پورے پردیش کے وزیر اعلی ہیں نہ کہ صرف چھندواڑا کے!‘‘۔انہو ں نے آگے لکھاکہ ’’چاروں طرف تباہی مچی ہے اور آپ کی توجہ صرف اپنے بیٹے کے الیکشن پر مرکوز ہے!،گذارش ہے کہ عوام نے آپ پر جوبھروسہ کیا ہے، کم از کم اس کی لاج رکھیں، اپنی ذمہ داری ادا کریں!‘‘

چوہانے ایک اورٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ صرف ٹویٹ کرنے سے فرض پورا نہیں ہوگا‘‘۔انہوں نے لکھاکہ ’’صرف ٹویٹ کر دینے سے آپ کا فرض پورا نہیں ہوگا۔ اعلی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر مدد کیلئے مرکز سے درخواست کریں۔آپ کسان حامی ہوتے تو کسان سمانفنڈیوجناکے حق داروں کی فہرست بھیجتے لیکن بی جے پی کو سیاسی فائدہ نہ ملے، ایسا سوچ کر آپ نے وہ فہرست نہیں بھیجی!‘‘

کمل ناتھ نے لپکا مودی کا ٹویٹ
وزیر اعظم کے اس ٹویٹ میں صرف گجرات کا ذکر ہونے سے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ بھڑک گئے۔ انہوں نے فوری طور پر ٹویٹ کر کہا کہ نریندر مودی جی، آپ صرف گجرات نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔کمل ناتھ نے لکھا کہ مدھیہ پردیشمیں بھی بے موسم بارش اور طوفان کی وجہ سے آسمانی بجلی گرنے سے 10 سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے، لیکن آپ کی اظہارتعزیت صرف گجرات تک محدود؟ بھلے یہاں آپ کی پارٹی کی حکومت نہیں ہے لیکن لوگ یہاں بھی بستے ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *