چائے بیچ لوں گالیکن ملک نہیں:مودی

Share Article
modi-in-rajkot
وزیراعظم نریندرمودی گجرات انتخابات کی بگل پھونکنے کیلئے گجرات پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم آج چارریلیوں کوخطاب کریں گے ۔بھوج میں ریلی کرنے کے بعدپی ایم راجکوٹ کے جسدن پہنچے۔پی ایم نے ریلی کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے ہمیشہ سردراصاحب کاتوہین کیا،گجرات کے ساتھ ہمیشہ بیرکیا۔انہو ں نے کہاکہ سردارصاحب کے علاوہ مرارجی بھائی کے ساتھ بھی اچھاسلوک نہیں کیا۔پی ایم مودی نے کہاکہ جب ہم نے نرمداسے شیرارٹ میں پانی لانے کی شروعات کی،تولوگ ہمارامذاق اڑاتے تھے۔پچھلے کئی سالوں سے ان کی منفی سیاست چل رہی ہے،لیکن ہم لوگ ترقی کی سیاست پرہی آگے بڑھ رہے ہیں۔کانگریس نے کیشوبھائی پٹیل کی سرکارکوگرانے کی سازش کی تھی۔پی ایم نے کہاکہ کانگریس کودقت ہے کہ یہ چائے والا انہیں ٹکردے رہاہے۔غریب کابیٹااگروزیراعظم بنتاہے توانہیں دقت ہوتی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ میں مودی ہوں، چائے بیچ لوں گا لیکن ملک نہیں۔مودی نے مزیدکہاکہ یہ مٹی میری ماں ہے،میں اپنی زندگی اس کاقرض چکانے میں قربان کردوں گا۔مودی نے کہاکہ ہم نے نوٹ بندی کی توکانگریس نے مخالفت کی،لیکن نوٹ بندی کے باعث ہی کشمیرمیں پتھربازی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔پاکستان سے پیسہ آتاتھا، اب اس پرروک لگ گئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *