نریندر مودی کی فرانس کے وزیر اعظم سے ملاقات

Share Article
Narendra Modi meets French Prime Minister

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح پیرس میں فرانس کے وزیر اعظم ایڈورڈ چارلس فلپ سے ملاقات کی۔موصولہ خبروں کے مطابق اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو یونیسکو بلڈنگ میں لوگوں سے خطاب کرناتھا۔ مودی کے خطاب کو سننے کے لئے بلڈنگ کے باہر مودی کے مداحوں کی لمبی لائن لگی تھیں۔

Image result for Narendra Modi meets French Prime Minister
اس سے پہلے ان کی ملاقات جمعرات کے روز فرانس کے صدر امینوئل میکروں سے ہوئی۔ اس دوران دونوں نے وفد سطح کی بات چیت کے بعد چار معاہدوں پر دستخط کئے ۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ‘ہماری مضبوط اور اقتصادی شراکت داری دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی جیسی اہم عالمی خدشات پریکساں نقطہ نظر رکھتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سفر باہمی خوشحالی، امن اور ترقی کے لئے فرانس کے ساتھ ہماری طویل مدتی اور قیمتی دوستی کو فروغ دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرانس اور بھارت کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات ہیں، جو دونوں ممالک کے ساتھ دنیا میں بڑے پیمانے پر امن اور خوشحالی میں اضافہ میں مددگار ہے۔

Image result for Narendra Modi meets French Prime Minister
قابل ذکر ہے کہ مودی 25 اور 26 اگست کو ماحول، آب و ہوا، سمندر اور ڈیجیٹل تبدیلیوں کے ساتھ میکروں کی دعوت پر بیارتز پارٹنر کے طور پر جی -7 اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *