18 معاہدوں پر دستخط،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان انڈو نیشیا کے ساتھ:مودی

Share Article
pm-modi
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تین ممالک کے دورے کے پہلے پڑاؤ میں انڈو نیشیا پہنچے۔ راجدھانی جکارتہ میں انکا شاندار استقبال کیا گیا ۔ اسکے بعد دونوں ممالک کے درمیان نمائندہ وفد کے سطح پر بھی میٹنگ ہوئی جس میں کئی اہم سمجھوتوں پر اتفاق رائے بنی۔ جکارتہ میں دونوں مملک کے درمیان وفد کے سطح کی گفتگو ہوئی ۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور انڈونیشیاکے صدر جوکو وڈوڈو بھی موجود رہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی ایشیا کے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے بھارتی غیر ملکی پالیسی کے تحت ‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی کے تحت انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ بدھ کو وزیراعلیٰ مودی نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو سے ملاقات کی۔دونوں سربراہاں کی موجودگی میں بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان 18 معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
بھارت انڈو نیشیا کے مشترکہ بیان میں وزیرا عظم نریندر مودی نے کہا کہ اس عظیم اورخوبصورت ملک کا یہ میرا پہلا سفر ہے اور یہ اس دورہ کے شاندار انتظام کے لئے صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔مودی نے آگے کہا کہ حال میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں انڈونیشیا کے بے قصور لوگوں کے مارے جانے کا مجھے گہرا دکھ ہے ۔ بھارت اس طرح کے حملوں کی سخت مذمت کراہے ۔ اس مشکل وقت میں بھارت انڈو نیشیا کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے ۔ دہشت گردی سے لڑنے کے لئے عالمی سطح پر کی جا رہی کوششوں کو مزید رفتار دینے کی ضرورت ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہوئے سمجھوتوں سے دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان ہزاروں سال سے مضبو ط ثقافتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ سال 2025تک دو طرفہ تجارت کو 50ارب ڈالر کی سطح تک لے جانے کے لئے اپنی کوشش دوگنا کریں گے ۔ ساتھ ہی سال2019میں سیاسی تعلقات کی 70ویں سالگرہ منائیں گے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ دونوں ملک تعلیم،سائنس اور صنعت کے شعبہ میں اعانت کو بڑھائیں گے ۔ اس سے خاص طور پر دونوں ممالک کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔ مودی نے کہا کہ ہم آسیانمیں انڈو نیشیا کے سنجیدہ کردار کو اہمیت دیتے ہیں ۔ میں اگست میں ایشیائی کھیلوں کی میز بانی کے لئے انڈو نیشیا کو مبارک باد دیتا ہوں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی اپنے پانچ روزہ دورہ پر بیرونملک میں ہے ۔ وہ بدھ کی صبح سب سے پہلے یہاں کالی باٹا نیشنل ہیرو سمیٹری گئے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔مودی انڈو نیشیا کے بعد ملیشیا اور سنگا پور جائیں گے ۔ مانا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کے اس دورے سے ملک کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کو مزید وسعت ملے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *