پی ایم مودی نے گریٹر نوئیڈا میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا،سابقہ حکومت پربرسے

Share Article
modi

وزیر اعظم نریندر مودی نے گریٹر نوئیڈا میں کہا کہ یہاں آپ لوگ مودی مودی کر رہے ہیں، وہاں کچھ لوگوں کی نیند حرام ہو رہی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ وہ بھی کوئی دن تھے، جب نوئیڈا۔گریٹر نوئیڈا کی شناخت سرکاری فنڈز کی لوٹ، اتھارٹی اور ٹینڈر میں ہونے والے کھیل سے ہوتی تھی، پہلے ایسی ہی خبریں آتی تھیں، مگر اب نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کی شناخت ترقیاتی منصوبوں سے ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج گریٹر نوئیڈا واقع پنڈت دین دیال اپادھیائے آثار قدیمہ ادارہ اور آڈیٹوریم کا افتتاح کیا اور نوئیڈا سٹی سینٹر سے نوئیڈا سیکٹر ۔62 کے درمیان چلنے والی میٹرو لائن کو ہری جھنڈی دکھائی۔اس کے ساتھ ہی خورجہ میں 1320 میگاواٹ کے پاور اسٹیشن اور بکسر میں بننے والے پاور اسٹیشن کا سنگ بنیاد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا۔
پروگرام کے دوران اسٹیج پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر مہیش شرما، زیور ممبر اسمبلی دھریندر سنگھ، نوئیڈا کے ممبر اسمبلی پنکج سنگھ، دادری اسمبلی تیج پال ناگر، خورجہ ممبر اسمبلی بیجیندر سنگھ، سکندرآباد ممبر اسمبلی ومل سولنکی موجود رہے۔پنڈت دین دیال اپادھیائے آثارقدیمہ ادارہ کو بنانے کے لئے 24 ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر جنوری 2018 میں شروع ہوا تھا لیکن یہ اپنے طے وقت سے پہلے 15 ماہ میں ہی بن کر تیار ہو گیا۔ اس کو بنانے میں تقریباً 290 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نریندرمودی نے نوئیڈا میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اری کے بعد ہم سے ثبوت مانگ رہے تھے، پلوامہ حملہ ہوا توہندوستان کے جانبازوں نے جوکام کیا، ایسا کام دہائیوں تک نہیں ہوا۔ ہمارے جانبازوں نے دہشت گردوں کوان کے گھرمیں گھس کرمارا ہے۔ ہندوستان کبھی بھول نہیں سکتا کہ 26 نومبر2008 کوممبئی میں پاکستان سے آئے10 دہشت گردوں نے دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔ سارے ثبوت پاکستان میں بیٹھے دہشت گردوں کے آقاوں کی طرف جارہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جانبازوں نے دہشت گردوں کوان کے گھرمیں گھس کرمارا، دہشت گردی کے سرپرستوں کوایسے جواب کی امید نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کوان کی زبان میں ہی ہم نے جواب دیا۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک اورایئراسٹرائیک کے بعد دہشت گردی کے آقاوں کوسمجھ میں آگیا ہے کہ یہ قدیم ہندوستان نہیں ہے، ملک کے جانبازجوان انہیں جواب دے رہے ہیں، لیکن اس ملک کے شہریوں کے طورپرمحتاط رہ کرہمیں بھی اپنا فرض نبھانا ہے۔

پی ایم مودی نے یہاں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اجراء اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی دہشت گردانہ حملے کے بعد فوج اس کا بدلہ لینے کے لئے پوری طرح تیار تھی لیکن دہلی سے سیکورٹی فورسیز کو اجازت نہیں دی گئی۔ اس وقت ملک کو کچھ کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ دنیا کے لوگ اس کے ساتھ تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *