گورے گائوں ایسٹ ممبئی میں میونسپل کا رپوریشن ممبئی کی جا نب سے شیخ الہند روڈ کے نام کا افتتاح

Share Article

 

شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیو بندیؒ نے ملک کی آزادی کے لئے ریشمی رومال کی تحریک چلا یا تھا جس کی پاداش میں انہیں ستر سال کی عمر میں انگریز کی ظالم حکو مت نے مالٹا کا لا پانی جیل بھیج دیا تھا۔شیخ الہندؒکی ہمہ گیر جامع شخصیت کی حیات با برکت کا ہر لمحہ اپنے اندر ایثار و قر بانی اور مہر وفاء کی ایک داستاں لئے ہوئے ہے باالخصوص اسارت مالٹا کا دور عزیمت و استقامت ،صبر و ثبات ،توکل علی اللہ ،رضاءبا لقضاء اور عبارت و اطاعت کی جو زندہ مثال قائم کی ہے وہ ہم جیسے عافیت پسندوں کے لئے ہزار ہزار عبرت ہے۔

 

 

 

 

ممبئی گورے گاوں میں مولانا محمود مدنی کےہاتھوں شیخ الہند روڈ کے نام کا افتتاح شیخ الہندؒکی ہمہ گیر جامع شخصیت ہر لمحہ اپنے اندر ایثار و قر بانی اور مہر وفاء کی ایک داستاں لئے ہوئے ہے ممبئی ۔ ۱؍ مارچ ( پریس ریلیز ) ہندوستان کے عظیم مجاہد آزادی،قائد تحریک ریشمی رومال ،اما م سیاست و حریت شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیو بندی رحمۃ اللہ کی ملک و ملت کے تئیں خدمات کے اعتراف میںآج یہاں گورے گائوں ایسٹ ممبئی میںمیونسپل کا رپوریشن ممبئی کی جا نب سے بعد نماز جمعہ ۳؍ شیخ الہند روڈ کی قائد ملت اسلامیہ، سابق رکن پارلیمنٹ حضرت مولانا سید محمود اسعدمدنی صاحب ناظم عمومی جمعیۃ علما ء ہند کے ہاتھوں تقریب رو نمائی عمل میں آئی۔اس سے قبل ۲۰۱۵ میں حکومت ہند کی جا نب سے ریشمی رومال تحریک کی تصویر کے ساتھ شیخ الہند ؒ کے نام ڈاک ٹکٹ بھی جاری ہو چکا ہے ۔

 

 

 

واضح رہے کہ شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیو بندیؒ نے ملک کی آزادی کے لئے ریشمی رومال کی تحریک چلا یا تھا جس کی پاداش میں انہیں ستر سال کی عمر میں انگریز کی ظالم حکو مت نے مالٹا کا لا پانی جیل بھیج دیا تھا۔شیخ الہندؒکی ہمہ گیر جامع شخصیت کی حیات با برکت کا ہر لمحہ اپنے اندر ایثار و قر بانی اور مہر وفاء کی ایک داستاں لئے ہوئے ہے باالخصوص اسارت مالٹا کا دور عزیمت و استقامت ،صبر و ثبات ،توکل علی اللہ ،رضاءبا لقضاء اور عبارت و اطاعت کی جو زندہ مثال قائم کی ہے وہ ہم جیسے عافیت پسندوں کے لئے ہزار ہزار عبرت ہے۔ اس موقع پر جناب سوپنل ٹمبولکر ( میونسپل کائونسلر )گنیش پوار ( کرائم پو لیس انسپکٹر ،ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن ) مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) مولانا قاری محمد ایوب قاسمی ( نائب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) مفتی حبیب پٹیل بن یو سف القاسمی ( صدر حلال کائونسل آف انڈیا )مولانا محمد راشد قاسمی صاحب ( نائب صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون )مولانا وہاج اطہر قاسمی( صدر جمعیۃ علماء اندھیری) مولانا نوشاد صدیقی ( رکن عاملہ جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ) مولانا شفیق القاسمی (آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند ) مولوی عتیق اطہری (آرگنائزر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) و دیگر اراکین موجود تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *