اینگلو عربک اسکول اور دہلی کالج اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کی جانب سے جامعہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر کو تہنیت

Share Article

 

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو اینگلو عربک اسکول اور دہلی کالج اولڈ بوائز ایسو سی ایشن نے جامعہ کی پہلی خاتون وائس چانسلر منتخب کئے جانے پر تہنیت پیش کیا ۔ یہ پروگرام کل منعقد ہوا ۔ دہلی ایجو کیشن سو سائٹی کی جانب سے چلنے والا اینگلو عربک سینئر سکینڈری اسکول، اینگلو عربک ماڈل اسکول ، اجمیری گیٹ اور شفیق میموریل سینئر سکینڈری اسکول ، باڑہ ہندو رائو دہلی کے قدیم تعلیمی ادارے ہیں ۔ پروگرام میں دیگر کئی مقتدر شخصیات کے ساتھ سابق الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی ، تاجر اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی ، سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمان میم افضل کے علاوہ انگلیو عربک سینئر سیکنڈری اسکول کے سابق طلبہ نے شرکت کی ۔

Image result for Najma Akhtar, Vice Chancellor of University of the Anglo-Arab School and Delhi College Old Boys Association

اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ اس وقت لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دینا انتہائی ضروری ہے ۔ انھوں نے اسکول کے منتظمین سے بھی یہ بات کہی کہ انھیں لڑکوں کی شرح تعداد کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی تعداد پر بھی توجہ دیں ۔ انھوں نے والدین اور ذمہ داران سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے بچیوں کو تعلیم دلائیں اور اس کے لئے دلچسپی و بہتر ماحول فراہم کرنے کی کوشش کریں ۔ انھوں نے منتظمین سے اسکول کو بہتر اندازمیں چلانے کے ساتھ ساتھ بچوں کے کیئر یر سازی پر بھی توجہ دینے کی بات کہی ۔

 

Image result for Najma Akhtar, Vice Chancellor of University of the Anglo-Arab School and Delhi College Old Boys Association

ڈاکٹر ایس وائی قریشی جو سوسائٹی کے گاورننگ باڈی ممبر بھی ہیں ، نے اسکول کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس ادارہ کا قیام 1696میں عمل میں آیا تھا ، انھوں نے بتایا کہ علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خان بھی اسی ادارہ کے پر وردہ تھے ۔ انھوں نے کہا پروفیسر نجمہ اسی ادارہ کے تعلیم یافتہ ایک سپوت کے ذریعے قائم کردہ ادارے کی سپوت ہیں جو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی قیادت کر رہی ہیں۔یہ یقینا ہمارے لئے افتخار کی بات ہے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *