امریکی اوپن کے مین دور میں پہنچے سمت ناگل، پہلے راؤنڈ میں فیڈرر سے ہوگا سامنا

Share Article
US Open: Sumit Nagal qualifies for men’s singles, will take on Roger Federer in 1st round

بھارتی نوجوان ٹینس کھلاڑی سمت ناگل نے سال کے چوتھے گرینڈ سلیم امریکی اوپن کے مین دور میں جگہ بنا لی ہے۔ اب امریکی اوپن کے پہلے راؤنڈ میںسمت کا سامنا سوئٹزرلینڈ کے قدآور ٹینس کھلاڑی روجر فیڈرر سے ہوگا۔

ناگل نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں برازیل کے جوآو منیجس کو پانچ۔ سات، چھ ۔چاراور چھ ۔تین سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ گرینڈ سلیم کے اہم ڈرا کے لئے کوالیفائی کرنے والے 25 سال کے ناگل سب سے کم عمر کے بھارتی ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ گرینڈ سلیم میں ناگل کی پہلی موجودگی ہوگی۔ ناگل نے اس سے پہلے سال 2015 میں ومبلڈن میں لڑکوں کے زمرے کاڈبلس خطاب جیتا تھا۔ ناگل امریکی اوپن 2019 کے مردوں کے سنگلز زمرے میں حصہ لینے والے دوسرے ہندوستانی ہوں گے۔ ناگل سے پہلے پرجنیش گنیشورن نے خود کار طریقے سے اہلیت حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

واضح ہو کہ 1998 کے بعد یہ پہلی بار ہے جب دو بھارتی ایک گرینڈ سلیم کے مردوں کے سنگلز میں حصہ لیں گے۔ 1998 کے ومبلڈن ٹورنامنٹ میں لینڈر پیس اور مہیش بھوپتی نے سنگلز مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

پرجنیشگنیشورن سال کے چوتھے گرینڈ سلیم امریکی اوپن کے پہلے دور میں پیر کے روز روس کے ڈینل مدویدیف کا سامنا کریں گے، جبکہ ناگل 27 اگست کو فیڈرر کا سامنا کریں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *